سرینگر: پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے ایک جنگجو اور تین اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی کے دوران ایک جنگجو کو گرفتار کیا۔گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت زیان احمد ڈار ساکن بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے جو شوپیان کے ایک دارالعلوم سے گذشتہ ماہ سے لا پتہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو کے انکشاف پر اس کے تین اعانت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا جن کی شناخت زاہد نذیر، عمر یوسف اور مظفر احمد ساکنان شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔
