سری نگر، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں جمعرات کی صبح ایک پُر اسرار دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق کھڈونی کے چوڈربن گاؤں میں جمعرات کی صبح قریب گیارہ بجے کچھ لوگ کوڑا کرکٹ جمع کرکے آگ جلا رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص برسر موقع ہی ہلاک جبکہ دو دیگرزخمی ہوئے ۔بتایا جاتا ہے کہ کوڑا کرکٹ کے ساتھ کچھ دھماکہ خیز مواد تھا جو پھٹ کر دھماکے کا سبب بنا۔ مہلوک کی شناخت نذیر احمد بٹ ولد عبدالخالق بٹ کے بطور ہوئی ہے ۔زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر کیموہ منتقل کیا گیا۔
