حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کول انڈیا نے گیٹ اسکور کے بغیر بی منیجمنٹ ٹرینی کی 1326 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے ۔ جن میں 11 شعبہ جات سے تعلق رکھنے ولی ملازمتیں ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے مائننگ / الکٹریکل / میکانیکل / سیول اور کول آپریشن جیسے شعبہ جات کیلئے کم از کم 60 فیصد نمبرات سے بی ای / بی ٹیک / بی ایس سی (انجیئیرنگ ) سسٹمس کیلئے یا کمپیوٹر سائنس یا آئی ٹی برانچس میں بی ای / بی ٹیک / بی ایس سی ( انجینئیرنگ ) یا ایم سی اے کامیاب ہونا ہے ۔ میٹریل منیجمنٹ کیلئے الکٹریکل / میکانیکل برانچس میں انجینیئرنگ ڈگری کے علاوہ ایم بی اے / پی جی ڈی ایم کامیاب ، فینانس اور اکاونٹس کیلئے سی اے / آئی سی ڈبلیو اے کامیاب اور پرسنل اینڈ ایچ آر کیلئے پی جی / پی جی ڈپلوما ان منیجمنٹ ( ایچ آر / انڈسٹریل ریلیشنس / پرسنل منیجمنٹ اسپیشلائزیشن ) یا ایم بی اے یا ایم اے سوشیل ورک ( ایچ آر اسپیشلائزیشن ) یا ماسٹر آف ہیوم ریسورس اینڈ آرگنائزیشنل ڈیولپمنٹ ( ایچ ایچ آر ڈی ) کامیاب جبکہ مارکیٹنگ اینڈ سیلس کیلئے ایم بی اے / پی جی ڈپلوما ان منیجمنٹ ( مارکیٹنگ اسپیشپلائیزیشن ) کامیاب تو کمیونٹی ڈیولپمنٹ کیلئے پی جی / پی جی ڈپلوما / پی جی سوشیل ورک کمیونٹی ڈیولپمنٹ لا/ رورل ڈیولپمنٹل / کمیونٹی آرگنائزیشن اینڈ ڈیولپمنٹ پراجکٹس / اربن اینڈ رورل کمیونٹی ڈیولپمنٹ / رورل اینڈ ٹرائبل ڈیولپمنٹ / ڈیولپمنٹ منیجمنٹ / رورل ڈیولپمنٹ کامیاب ہونا ہے ۔ امیدوار کی عمر یکم اپریل 2020 تک 30 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔ درخواستیں 19 جنوری 2020 تک داخل کرسکتے ہیں اور درخواست فیس 1000 روپئے ہے ۔ امتحانات 27 ، 28 فروری 2020 کو منعقد ہوں گے مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ https://www.coalindia.in ملاحظہ کریں۔