تہران: اُس 16 سالہ ایرانی لڑکی کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو تہران میٹرو پر حجاب نہ پہننے پر اہلکاروں کیساتھ ایک تصادم کے بعد کوما میں چلی گئی تھی۔یہ بات جمعرات کو ایران کے انسانی حقوق کے ایک گروپ نے بتائی۔خبر رساں اداریرائٹرز کے مطابق انسانی حقوق کے ایرانی۔کرد گروپ، ہینگاو نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 16 سالہ ارمیتا گراوند کی والدہ کو اس ہاسپٹل کے قریب سے گرفتار کیا جہاں ان کی بیٹی کو واقعے کے بعد لے جایا گیا تھا۔ایران کی عدلیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہینگاو کی رپورٹ کی تردید کی۔ایرانی عہدے داروں نے ان رپورٹس کی بھی تردید کی کہ گراوند اتوار یکم اکتوبر کو ملک میں اسلامی ڈریس کوڈ کے نفاز سے متعلق عہدے داروں کے ساتھ ایک تصادم میں زخمی ہوئی تھی۔ایرانی ڈریس کوڈ خواتین کیلئے سر کو ڈھانپنے کا تقاضا کرتا ہے۔