کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد6نومبر(یواین آئی) کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں ایک مرتبہ پھر شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ گذشتہ روز کاغذنگر ڈیویثرن کے پنچیکل پیٹ رینج میں یہ شیر نظرآیاجس پر مقامی افراد میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ اس بات کی شکایت مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے کی۔بعد ازاں محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور تفصیلات حاصل کیں۔عوام نے شیر کی موجودگی پر بے چینی کا اظہار کیا ہے ۔