برقی سربراہی کا پتہ چلے گا، برقی مسئلہ پر الیکشن لڑنے کا چیلنج
حیدرآباد ۔ 30 ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیرفینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ 24 گھنٹے برقی سربراہ ہورہی ہے یا نہیں برقی تار پکڑ کر دیکھ لیں، اندازہ ہوجائے گا۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے 24 گھنٹے برقی سربراہ ہونے حکومت کے دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کو ثابت کردیا جائے تو وہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ سیاست سے دستبردار ہوجائیں گے، جس پر ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے۔ کانگریس کے دوراقتدار میں ریاستوں میں بڑے پیمانے پر جہاں برقی کٹوتی ہورہی ہے وہیں بی جے پی کے دوراقتدار ریاست گجرات میں پاور ہالی ڈے کا اعلان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے عوام سے استفسار کیا کہ کانگریس کے دورحکومت میں برقی سربراہی مناسب تھی یا بی آر ایس کے دورحکومت میں برقی سربراہی بہتر ہے، اس کا محاسبہ کرتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بٹن دبنانے پر زور دیا۔ برقی سربراہی کے مسئلہ پر ووٹ مانگنے کا کانگریس کو چیلنج کیا۔ عوام فیصلہ کرلیں تین گھنٹے برقی سربراہ کرنے والی کانگریس چاہئے یا 24 گھنٹے بلاوقفہ معیاری برقی سربراہ کرنے والے کے سی آر چاہئے۔ جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومتیں ہیں، وہ گیارنٹی اسکیمات پر کیوں عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی سے استفسار کیا ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس کے قائدین کو معلوم ہے کہ انہیں اقتدار حاصل نہیں ہوگا۔ اس لئے وہ کبھی پورے نہ ہونے والے وعدے کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ن