کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی غدر سے ملاقات

   

لوک سبھا چناؤ میں تائید کی اپیل
حیدرآباد ۔ 26۔ مارچ (سیاست نیوز) لوک سبھا حلقہ بھونگیر کے کانگریس امیدوار کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج الوال پہنچ کر انقلابی شاعر غدر سے ملاقات کی ۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں تائید کی اپیل کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں سیکولر طاقتوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ تمام سیکولر اور جمہوری طاقتوں کو متحد ہوکر فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہئے ۔ انقلابی شاعر غدر نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی ملک میں سیکولرازم اور بھائی چارہ کے فروغ کے حامی رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکولر طاقتوں میں اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ واضح رہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں غدر نے عوامی اتحاد کی تائید کی تھی جس میں کانگریس ، تلگو دیشم ، تلنگانہ جنا سمیتی اور سی پی آئی شامل تھے ۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بھونگیر میں اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے ۔ انہوں نے مختلف منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا کہ لوک سبھا کیلئے منتخب ہوتے ہی وہ دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی پر توجہ مرکوز کریں گے ۔