کونا سیما میں آج اور کل بوٹ ریس مقابلے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 11 جنوری (سیاست نیوز) سنکرانتی تہوار اور سر آرتھر کاٹن ڈریگن بوٹ ریس 11 تا 13 جنوری کونا سیما ضلع کے اتریا پورم میں منعقد کی گئی۔ تیراکی اور رنگولی کے مقابلے 11 جنوری کو منعقد کئے گئے۔ 12 اور 13 جنوری کو ڈریگن بوٹ ریس مقابلے ہوں گے۔ پتنگ کے مقابلے 13 جنوری کو ہوں گے۔ رنگولی مقابلوں میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی اور پتنگ کے مقابلوں کے لئے 100 سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ ڈریگن بوٹ ریس مقابلوں میں آندھراپردیش اور کیرالا کی 25 ٹیموں کے 250 ارکان حصہ لیں گے اور ملک بھر سے 200 تیراک تیراکی کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ کونا سیما رکن اسمبلی بنڈارو ستیہ نندا راؤ نے کہاکہ سیاحتی مرکز بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہاں کے وینکٹیشورا سوامی مندر میں سینکڑوں عقیدت مند جمع ہورہے ہیں اور اس مندر کو ایکو ٹورازم کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ ڈریگن بوٹ ریس کی وجہ سے کونہ سیما ضلع کو شہرت حاصل ہوئی ہے اور جاریہ سال بھی یہی منظر دکھائی دے رہا ہے۔ (ش)