پٹنہ : بہار میں مقامی بلدیات حلقہ سے قانون ساز کونسل کی 24 سیٹوں کے انتخاب کے اب تک آئے 19 نتائج میں سے 13 حزب اقتدار قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) اور چار اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے حق میں گئے ہیں جبکہ دو پر آزاد نے قبضہ جمایا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ، ابھی تک 19 سیٹوں کے نتائج آ چکے ہیں ان میں حزب اقتدار این ڈی اے کی اہم حلیف بھارتیہ جنتاپارٹی ( بی جے پی ) کو سات ، جنتادل یو نائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کو پانچ اور آنجہانی رام ولاس پاسوان کے بھائی اور مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس کی پارٹی راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی ایک سیٹ پر جیت ہوئی ہے ۔وہیں اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل کو چار سیٹیں ملی ہیں ۔ دو پر آزاد امیدوار کی جیت ہوئی ہے ۔ پانچ سیٹوں پر رائے شماری جاری ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ سمستی پور سے بی جے پی کے ڈاکٹر ترون کمار ، پورنیہ ۔ ارریہ ۔ کشن گنج سے دلیپ جیسوال ، کٹیہار سے اشوک اگروال ، دربھنگہ سے سنیل چودھری ، گوپال گنج سے راجیوکمار ، اورنگ آباد سے دلیپ سنگھ ، رہتاس ۔ کیمور سے سنتوش کمارسنگھ ، سیتامڑھی ۔ شیوہر سے جے ڈی یو کی ریکھا کماری ، نالندہ سے رانی دیوی ، مظفر پور سے دنیش سنگھ ، بھاگلپور ۔ بانکا سے وجے سنگھ اور بھوجپور ۔ بکسر سے رادھا چرن ساہ اور ویشالی سے راشٹریہ لوک جن شکتی کے بھوشن رائے انتخاب جیت گئے ہیں۔وہیں آرجے ڈی کے گیا ۔ جہان آباد ۔ ارول سے کمار ناگیندر عرف رنکو یادو ، پٹنہ سے کمار کارتیکیہ ، مغربی چمپارن سے سوربھ کمار ، مونگیر ۔ جموئی ۔ لکھی سرائے ۔ شیخ پورہ سے اجے کمار سنگھ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سارن سے سچیدا نند رائے اور نوادہ سے اشوک یادو آزاد انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سیوان ، سہرسہ ۔ مدھے پور۔ سپول ، مدھوبنی ، بیگوسرائے ۔ کھگڑیا اور مشرقی چمپارن میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔