کونسل انتخابات میں بی آر ایس امیدواروں کا آج پرچہ نامزدگی

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ ارکان اسمبلی کوٹہ کے تحت کونسل کی 3 نشستوں کے انتخابات کیلئے آج ایک بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا۔ وکاس راج کے مطابق 13 مارچ تک پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ اسی دوران چیف منسٹر کے سی آر نے بی آر ایس کے امیدواروں نوین کمار، وینکٹ رام ریڈی اور دیشا پتی سرینواس کو ہدایت دی ہے کہ کل 9 مارچ کو پرچہ نامزدگی داخل کریں۔ وزیر امور مقننہ پرشانت ریڈی اور جنرل سکریٹری بی آر ایس راجیشور ریڈی کو پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔14 مارچ کو پرچہ جات کی جانچ ہوگی اور 16 مارچ نام واپس لینے کی آخری تاریخ رہے گی۔ ضرورت پڑنے پر 23 مارچ کوصبح 8 تا شام 4 بجے رائے دہی ہوگی اور اس کے بعد رائے شماری کے ذریعہ نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔ تلنگانہ اسمبلی میں بی آر ایس کی عددی طاقت کے اعتبار سے بی آر ایس کے تینوں امیدواروں کے بلامقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔ر