کونسل میں سوامی گوڑ کی معیاد کا مارچ میں اختتام

   

پانچ حلقوں پر مشتمل گریجویٹ حلقہ کیلئے ٹی آر ایس میں متعدد امیدوار
حیدرآباد ۔ 28جنوری ( این ایس ایس ) ریاست میں کریم نگر ، عادل آباد ، نظام آباد اور میدک سے قانون ساز کونسل کی نشست کیلئے گریجویٹس کے نمائندہ کے انتخاب کے ضمن میں سیاسی سرگرمیوں میں شدت پیدا ہوچکی ہے ۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین وی سوامی گوڑ اس نشست کی نمائندگی کرتے ہیں اور مارچ میں ان کی میعاد کے اختتام پر یہ نشست مخلوعہ ہوجائے گی جس کے پیش نظر اس نشست پر فبروری میں انتخاب کیلئے الکشن کمیشن اعلامیہ کی اجرائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ سوامی گوڑ اگرچہ دوبارہ مقابلے کیلئے حکمراں ٹی آر ایس کی سیاسی راہداریوں کے چکر کاٹ ررہے ہیں لیکن ٹی آر ایس انہیں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں امیدوار بنانا چاہتی ہے ۔ان کے علاوہ تلنگانہ خانگی تعلیمی اداروں کی تنظیم کے سکریٹری یادگیری راؤ ، کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر سردار رویندر سنگھ ، ٹی این جی اوز کے سابق لیڈر حمید الدین اور پی دیویندر بھی گریجویشٹس حلقہ سے انتخاب کیلئے حکمراں ٹی آر ایس سے تائید کی امید کررہے ہیں ۔ ایک سینئر جرنلسٹ آر ستیہ نارائنا نے بھی ٹی آر ایس سے اپنی تائید کی درخواست کی ہے ۔