کونسل کیلئے 6 ٹی آر ایس امیدواروں کا اعلان، پرچہ نامزدگی داخل

,

   

بلا مقابلہ انتخاب یقینی، مسلم نمائندگی پھر نظر انداز، سابق کلکٹر سدی پیٹ بھی امیدوار
حیدرآباد : /16 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ایم ایل اے کوٹہ کی کونسل کی 6 نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا جنہوں نے آج پرچہ نامزدگی بھی داخل کردیا ۔ ان تمام چھ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب یقینی ہے ۔ ایک مرتبہ پھر ٹی آر ایس میں مسلمانوں سے انصافی ہوئی ہے ۔ گزشتہ کونسل اور راجیہ سبھا کے انتخابات میں بھی ٹی آر ایس کی جانب سے مسلم نمائندگی کو نظر انداز کردیا گیا تھا تب پارٹی کے مسلم قائدین کو تیقن دیا گیا تھا انہیں آئندہ نمائندگی دی جائے گی ۔ اس مرتبہ ٹی آر ایس کے مسلم قائدین امید کررہے تھے چیف منسٹر ان سے انصاف کریں گے ۔ لیکن چیف منسٹر نے جن 6 امیدواروں کا اعلان کیا ہے اس سے ٹی آر ایس کے مسلم قائدین اور ریاست کے مسلمانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حالانکہ میعاد مکمل کرنے والوں میں سابق وزیر محمد فریدالدین شامل تھے لیکن ان کے نام پر بھی غور نہیں کیا گیا ۔ ضلع کھمم کے ایک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ریاستی وزیر عمارات و شوارع کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ٹی ناگیشور راؤ کامیاب ہوئے تھے ۔ جو بعد ازاں کونسل کی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے ۔ مخلوعہ ہونے والی نشست سے محمد فریدالدین کا انتخاب عمل میں آیا تھا ۔ ٹی آر ایس میں اسمبلی ، لوک سبھا ، راجیہ سبھا اور کونسل میں مسلمانوں کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبکہ ماضی میں کونسل کی میعاد مکمل کرنے والے محمد سلیم اور اب محمد فرید الدین شامل نہیں جن کے ناموں پر دوبارہ غور نہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ۔ جبکہ میعاد مکمل کرنے والے دوسرے قائدین کو کونسل کا امیدوار بنایا گیا ۔ کل ہی کلکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے والے وینکٹ رام ریڈی کو امیدوار بنایا گیا ہے اور ایک رکن راجیہ سبھا کو کونسل کا امیدوار بنایا گیا ہے ۔ حضور آباد کے ضمنی انتخاب سے قبل کانگریس سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے کوشک ریڈی کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔ مگر برسوں سے پارٹی کیلئے خدمات انجام دینے اور پارٹی کے وفادار رہنے والے مسلم قائدین کو نظرانداز کردیا گیا ہے ۔ بحیثیت ٹی آر ایس امیدوار جی سکھیندر ریڈی ، کڈیم سری ہری ، ٹی رویندرراؤ ، کوشک ریڈی ، بی پرکاش ، سابق کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے آج ریاستی وزراء کے ٹی آر ، ہریش راؤ ، ٹی سرینواس یادو ، پر شانت ریڈی کے علاوہ دوسرے قائدین کے ساتھ اسمبلی پہونچ کر پرچہ نامزدگی داخل کردیا ۔ ان تمام امیدواروں کا بلا مقابلہ منتخب ہونا یقینی ہے ۔ ن