کونسل کی ایک نشست کیلئے وائی ایس آر کانگریس امیدوار کا اعلان

   

حیدرآباد۔ 25 فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں قانون ساز کونسل کی 5 نشستوں کے انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے ایک امیدوار میدان میں اتارا ہے۔ جے کرشنا مورتی نے آج پارٹی امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کرشنا مورتی نے جگن موہن ریڈی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ جگن نے ان سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کو کونسل میں نمائندگی دیتے ہوئے جگن نے پسماندہ طبقات کی ترقی سے اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جگن نے انہیں آندھراپردیش کے پسماندہ طبقات کے مسائل کے نمائندگی کی ذمہ داری لی ہے۔ کرشنا مورتی نے کہا کہ آندھراپردیش میں جگن موہن ریڈی پسماندہ طبقات کی بھلائی کے لیے جامع منصوبہ رکھتے ہیں۔ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بی سی طبقات کے لیے علیحدہ کارپوریشن کے قیام کا وعدہ کیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس کے زمرے میں کونسل کی ایک نشست آرہی تھی جسے بی سی طبقہ کے لیے مختص کیا گیا اور میں وائی ایس آر کانگریس امیدوار کی حیثیت سے خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں۔