کونسل کی رکنیت سے کویتا کا استعفی قبول

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 6 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکنیت سے کے کویتا کا استعفی قبول کرلیا گیا ہے ۔ کویتا نظام آباد ادارہ جات مقامی سے کونسل کی رکن تھیں۔ کچھ عرصہ قبل بی آر ایس میں اختلافات کے بعد کویتا نے بی آر ایس اور قانون ساز کونسل کی رکنیت دونوں سے استعفی پیش کردیا تھا ۔ کویتا نظام آباد ادارہ جات مقامی حلقہ سے بلا مقابلہ کونسل کیلئے منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے 5 ڈسمبر کو کونسل میں خطاب بھی کیا تھا اور جذباتی انداز میں آبدیدہ بھی ہوگئی تھیں۔ انہوں نے صدر نشین کونسل سے خواہش کی تھی کہ کونسل کی رکنیت سے ان کا استعفی منظور کرلیا جائے ۔ انہوں نے بی آر ایس میں جائیداد کا تنازعہ نہیں بلکہ عزت نفس کی لڑائی ہونے کا دعوی کیا تھا ۔ صدر نشین قانون ساز کونسل مسٹر حی سکھیندر ریڈی نے کونسل کی رکنیت سے ان کا استعفی منظور کرلیا اور اعلامیہ جاری کردیا ۔