تعمیری اور تزئین نو کا جائزہ، اسمبلی کے احاطہ میں کونسل کا میٹنگ ہال تیاری کے آخری مراحل میں
حیدرآباد 4 نومبر (سیاست نیوز) صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے اسمبلی کے احاطہ میں کونسل کی عمارت کے تعمیری اور تزئین نو کے کاموں کا جائزہ لیا۔ حکومت نے اسمبلی کی قدیم عمارت کی تزئین نو کے ذریعہ اِسے کونسل کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ایک ہی احاطہ میں دونوں ایوانوں کے اجلاس منعقد ہوں۔ صدرنشین سکھیندر ریڈی نے عہدیداروں کے ساتھ تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت پر تعمیری کاموں کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ صدرنشین نے کہاکہ جلد ہی عمارت کا افتتاح عمل میں آئے گا اور کونسل کا آئندہ سیشن نئی عمارت میں منعقد ہوگا۔ تلنگانہ لیجسلیچر سکریٹری ڈاکٹر نرسمہا چاریلو، آر اینڈ بی، آغا خاں فاؤنڈیشن اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں نے صدرنشین کونسل کو تعمیری کاموں کی پیشرفت سے واقف کرایا۔ سکھیندر ریڈی نے کہاکہ آئندہ کونسل کا اجلاس نئی عمارت میں ہوگا۔ اسمبلی سے متصل اِس قدیم عمارت کو خوبصورتی کے ساتھ تزئین نو کی گئی اور قدیم تعمیر کو بحال کیا گیا ہے۔ سکھیندر ریڈی نے کونسل کے میٹنگ ہال کا معائنہ کرتے ہوئے ارکان کے لئے نشستوں اور مائیک سسٹم کا معائنہ کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جلد ہی نئی عمارت کے افتتاح کی تجویز پیش کی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو کاموں کی پیشرفت سے واقف کیا گیا ہے۔ جوبلی ہال کی عمارت میں واقع میٹنگ ہال میں کونسل کے اجلاس منعقد ہورہے تھے۔ نظام دور حکومت کی تعمیر کردہ قدیم اسمبلی کی عمارت کو کونسل ہال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکھیندر ریڈی نے تعمیر اور تزئین نو کے کاموں میں آر اینڈ بی اور آغا خاں فاؤنڈیشن کے رول کی ستائش کی۔1