حیدرآباد 4 جنوری (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن قانون ساز کونسل کی تین نشستوں کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ تلنگانہ میں 2 ارکان کے رکن اسمبلی منتخب ہونے پر خالی ہوئی نشستوں کے علاوہ یو پی میں مخلوعہ نشست پر انتخابات کیلئے کمیشن سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ارکان اسمبلی زمرہ سے منتخب ارکان کونسل کے انتخاب کیلئے 11 جنوری کو اعلامیہ جاری کیا جائیگا اور 18 جنوری پرچہ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ ہوگی 22 جنوری کو پرچہ سے دستبرداری کی آخری تاریخ ہوگی ۔ ضرورت پر 29 جنوری کو ارکان کونسل کیلئے رائے دہی ہوگی جو 9 بجے دن تا4بجے شام جاری رہے گی۔29 جنوری کی رات رائے شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔یکم فروری سے قبل انتخابی عمل کو مکمل کرلیا جائے گا۔ سیکریٹری کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ تلنگانہ میں ارکان اسمبلی زمرہ سے منتخب ارکان کونسل کڈیم سری ہری اور پی کوشک ریڈی کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے نتیجہ میں مخلوعہ نشست پر انتخاب کیلئے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ یو پی میں دنیش شرما کے استعفی کے سبب ایک نشست مخلوعہ ہے جو کہ ارکان اسمبلی زمرہ سے ہے اسی لئے ان تین ارکان کونسل کے انتخاب کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ 3