کونسل کے انتخابات میں مقابلہ کرنے کے معاملہ میں کانگریس تذبذب کا شکار

   

گاندھی بھون میں کانگریس پارٹی کے قائدین کا اجلاس، ایک دو دن میں فیصلہ کرنے کا اعلان

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی مقامی اداروں کے کوٹہ کے تحت 12 کونسل کی نشستوں پر مقابلہ کرنے کے معاملہ میں تذبذب کا شکار ہیں۔ بیشتر قائدین کی رائے ہیکہ اضلاع میں پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے عددی طاقت کی کمی ہے۔ گذشتہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے مقابلہ سے دستبردار ہوجانے اور حکمران جماعت کی تائید کرنے کے مقامی قائدین کو حکمران جماعت کی جانب سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے اور پیسہ پانی کی طرح بہانے کے حوالے دیئے گئے۔ گاندھی بھون میں منعقدہ اجلاس میں ریونت ریڈی، محمد علی شبیر، دامودھر راج نرسمہا، مدھو گوڑ یشکی، مہیش کمار گوڑ، سدرشن ریڈی، جی چناریڈی کے علاوہ دوسرے سینئر قائدین کے ساتھ اضلاع کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ بعدازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودھر راج نرسمہا نے کہا کہ آج کے اجلاس میں مقامی اداروں کے کونسل انتخابات میں مقابلہ کیا جائے یا نہیں اس کا جائزہ لیا گیا۔ حالیہ دنوں میں انتخابات کے دوران پیسہ کو پانی کی طرح بہانے پر بھی غوروخوض کیا گیا۔
مزید چند قائدین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد مقابلہ کیا جائے یا نہیں اس کا ایک دو دن میں فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حکمران جماعت پیسہ پانی کی طرح بہاتے ہوئے رائے دہندوں پر اثرانداز ہورہی ہے۔ کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے نصف سے زائد امیدواروں کو حکمران جماعت نے ٹی آر ایس میں شامل کرلیا ہے۔ تمام فیصلوں سے پارٹی ہائی کمان کو واقف کرانے کے بعد انتخابات میں مقابلہ کیا جائے یا نہیں اس کا اعلان کیا جائے گا۔ ن