حیدرآباد۔ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے کونڈاپوچماں ساگر کنال پروجیکٹ میں شگاف پڑگیاجس کے نتیجہ میں دریائے گوداوری کا پانی گاوں میں آگیا۔اسی دوران محکمہ آبپاشی کے عہدیدار اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ گئے اور اس کی مرمت کا کام شروع کردیا۔عہدیدار اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کس طرح یہ واقعہ پیش آیا۔
