حیدرآباد۔ /23 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) وزیر جنگلات کونڈا سریکھا کیخلاف فلم اسٹار ناگرجنا کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمہ کی آج نامپلی اسپیشل کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ریاستی وزیر کی جانب سے ایڈوکیٹ گرمیت سنگھ نے وکالت نامہ داخل کیا اور حلفنامہ کے ادخال کیلئے مہلت طلب کی۔ نامپلی کورٹ نے آئندہ سماعت 30 اکٹوبر کو مقرر کی ہے۔ فلم اسٹار ناگرجنا کے افراد خاندان کے بارے میں ریاستی وزیر کے ریمارکس کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ کونڈا سریکھا نے ناگرجنا کے فرزند ناگا چیتنیہ کی سمنتا سے طلاق کیلئے کے ٹی آر کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔ ناگرجنا نے ریاستی وزیر کے بیان کو ان کے امیج کی توہین قرار دیتے ہوئے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔ 1