کونڈا وشویشور ریڈی کی وزیر زراعت سے نمائندگی

   

حیدرآباد۔ سابق رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ کونڈا وشویشور ریڈی نے آج وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی سے ملاقات کرکے رنگا ریڈی اور وقار آباد کے کسانوں کے مسائل حل کرنے یادداشت پیش کی ۔ انہوں نے وزیر موصوف سے کہا کہ کسانوں سے جلد از جلد دھان خریدے جائیں اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی جائے ۔