720 کروڑ روپے کی 36 ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی کا تحفظ
حیدرآباد ۔ 4 اکتوبر (سیاست نیوز) شہر میں حیڈرا کی انہدامی کارروائیاں جاری ہیں۔ سرکاری اراضیات پر ناجائز قبضوں کے خلاف حیڈرا کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے۔ آج کونڈا پور بکشاپتی علاقہ میں حیڈرا حکام نے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا۔ سرکاری اراضیا ت پر یہ غیر قانونی تعمیرات کی گئی تھیں۔ پولیس نے انہدامی کارروائی کے درمیان میڈیا و مقامی عوام کو اس کے قریب آنے نہیں دیا۔ کونڈا پور میں سرکاری اراضیات پر حیڈرا حکام کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے سے 720 کروڑ روپے کی قیمتی 36 ایکڑ اراضی کا تحفظ ہوا ہے۔ ضلع رنگاریڈی کے شیرلنگم پلی منڈل میں کونڈا پور آر ٹی اے آفیس کے قریب سروے نمبر 59 میں 36 ایکڑ سرکاری اراضی ہے۔ حیڈرا کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس اراضی پر چند لوگوں نے قبصہ کرلیا تھ۔ حیڈرا کے عہدیداروں نے تایا کہ ہائی کورٹ نے اس اراضی کو سرکاری اراضی قرار دیا ہے، جس کے بعد آج انہدامی کارروائی کی گئی ہے۔ حیدرآباد میں گزشتہ چند ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف حیڈرا کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے جس میں کونڈا پور کی کارروائی بھی شامل ہے۔ 2