وارانسی: 23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے بدھ کو یہاں 15 ویں پرواسی بھارتی سمّیلن کے اختتام اجلاس سے خطاب کریں گے اور ناروے کے کے رکن پارلیمان ہمانشو گولاٹی سمیت 30 این آر آئی مہمانوں کو اعزاز سے نوازیں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ خصوصی طیارے سے دوپہر تقریبا پونے تین بجے وارانسی کے بابت پور واقع لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر پہنچیں گے ۔ جہاں سے وہ دوپہر تقریبا سوا تین بجے سے شام 6 بجے کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے یک روزہ دورے کے دوران مسٹر کوند کا اس پروگرام کے مہمان خصوصی موریشس کے وزیر اعظم پروند جگناتھ کے ساتھ ملاقات کے علاوہ بڑالالپور پنڈت دین دیال ہستکلا سنکل میں منعقد سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی یاد میں ان کے زندگی پر مبنی ڈیجیٹل نمائش دیکھنے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر جمہوریہ شام تقریبا پانچ بجے بڑالال پور اسٹیڈیم میں منعقد سہ روزہ پرواسی بھارتی سمیلین کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے اور 30 این آر آئی مہمانوں کو‘‘ پرواسی بھارتی سمان’’ ایوارڈ دیکر ان کو اعزاز سے نوازیں گے ۔مسٹر کوند اس کے علاوہ دیگر مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے کے بعد خصوصی طیارے سے سوا چھ بجے دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔ اترپردیش میں پہلی بار منعقد پرواسی بھارتی دیوس کا افتتاح 21 جنوری کو یوا پرواسی بھارتی اور اترپردیش پرواسی سمیلین سے آغاز ہوا تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے پارلیمانی حلقے میں منعقد اس پروگرام کا منگل کو افتتاح کیا تھا۔ اس خاص پروگرام میں ساتھ ہزار سے زیادہ مہمان شرکت کررہے ہیں۔ سب سے زیادہ امریکہ سے 487 غیرمقیم ہندوستانی اس میں شرکت کررہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے افسران کے مطابق جمعرات کو اس پروگرام میں آئے مہمان پریاگ راج میں منعقد دنیا کے سب سے بڑے مذہبی تیوہار‘‘کمبھ’’ کے لئے روانہ ہوں گے۔
ان کے لئے کمبھ علاقے میں ٹھہرنے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 3000 غیرمقیم ہندوستانی مہمانوں کو پریاگ راج لے جانے کے لئے تقریبا 200 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔پندرہویں پرواسی بھارتی دیوس کے اختتامی اجلاس میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند ناروے کے کے رکن پارلیمان ہمانشو گولاٹی سمیت 30 این آر آئی مہمانوں کو اعزاز سے نوازیں گے ۔ پندرہوں پرواسی بھارتی دیوس کا اختتام آج شام پانچ بجے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے خطاب سے ہوگا ۔ صدر جمہوریہ اپنے خطاب سے قبل جن 30 این آر آئی مہمانوں کو اعزاز سے نوازیں گے ان میں آسٹریلیا کے نہال سنگھ آگار(سماجی کارکن)، بھوٹان کے راجندر ناتھ خزانچی( سول انجینئر)، کناڈا کے رمیش چوٹائی(تاجر)، چین سے امت وائکر(تجارت)، مصر کی انڈین کمیونٹی اسوسی ایشن(سماجی کارکن)، فرانس کے مالنی رنگناتھن(اکادمی اینڈ آرٹ)، گیانا کے ہندو دھارمک سبھا(سماجی خدمت)، اٹلی سے بٹّل داس مہیش وری(تجارت)، جمائیکا سے گن شیکھر ممپری(میڈیکل سائنس)، کینا سے پی وی سنباشیو راو اینڈ پرکاش مادھو داس ہیڑا( تیکنیک اینڈ میڈیکل سائنس)، کویت کے راج پال تیاگی، میانمار سے بنواری لال ستیہ نارائن گوینکا، نیوزی لینڈ سے بھودیپ سنگھ ٹھلو(تجارت)، ناروے کے رکن پارلیمنٹ ہمانشو گلاٹی، عمان سے ونودن بے رمبلی (تجارت)، پولینڈ سے جاگیشور راو مڈّوکری(انٹرپرینیور)، قطر سے چندر تیواری(ٹریننگ اینڈسمولیشن) ، جنوبی افریقہ سے انل سکھلال(ڈپلومیٹ) اور سوامی شرد پربھانند، سوئڑیزلینڈ سے راجیندر کمار جوشی(سائنس)، تنزانیہ سے شمیم پارکر خان(سماجی خدمت)،یوگانڈا سے راجیش چال پوت(چارٹرڈ اکاونٹ)، امریکہ سے چندر شیکھر مشرا( سائنس)، گیتا گوپی ناتھ( اکادمک)، گیتیش جینتی لال دیسائی(انجینئرنگ) اور کرن چھوٹو بھائی پٹیل(میڈیکل سائنس) شامل ہیں۔