کووند ، مودی ، شاہ کا واجپئی کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سبھی سینیئر رہنماؤں نے جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی پر جاکر ان کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور پھول چڑھائے ۔ سابق وزیراعظم واجپئی جی کا گذشتہ برس 93 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ صدر جمہوریہ کووند ، مودی اور شاہ نے آج صبح آنجہانی واجپئی جی کی یادگاری جگہ ‘سدیو اٹل’ جاکر پھول چڑھائے اور دعائیہ جلسہ میں شامل ہوئے ۔ بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا اور متعدد مرکزی وزراء کے علاوہ بی جے پی کے سبھی سینیئر رہنماؤں نے بھی واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔