گوہاٹی : صدر رام ناتھ کووند چہارشنبہ کو بوڈو علاقائی ایریا کے تامُل پور میں بوڈو ساہتیہ سبھا (بی ایس ایس) کے 61 ویں سالانہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔مسٹر کووند منگل کی شام گوہاٹی پہنچے ، جہاں آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے مقبول گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔صدر جمہوریہ بوڈولینڈ ٹیریٹوریل ریجن کے تحت تامل پور کے کچوباری میں ہونے والی ساہتیہ سبھا کی اختتامی تقریب میں شامل ہونے کے بعد گوہاٹی میں ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے ایک حصے کے طور پر شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی طرف سے منعقد کیے گئے نارتھ ایسٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔ وہ جمعرات کو ایزول میں میزورم یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن میں شامل ہوں گے ۔تین روزہ بی ایس ایس کانفرنس پیر سے شروع ہوگی۔ اس کانفرنس میں دنیا کے مختلف حصوں سے 4000 سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے ۔