کووند کا نیشنل وار میموریل پرشہیدوں کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے ملک کے لیے سب کچھ قربان کرنے والے بہادر وں کو اتوار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راشٹر پتی بھون کے ذرائع نے بتایا کہ 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر مسٹر کووند نے ملک اور ترنگے کی آن، بان ، شان کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے بہادر شہیدوں کو یاد کیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کی۔صدر نے بہادر شہیدوں کی یاد میں انڈیا گیٹ واقع نیشنل وار میموریل پر پھول چڑھائے ۔ انہوں نے لکھا،‘75 ویں یوم آزادی کے موقع پر شکرگذار ملک اپنے بہادر فوجیوں کو سلام کرتا ہے ’۔