کووِڈ ضوابط مخالف مظاہرین کا پیرس کی جانب مارچ

   

پیرس ۔ فرانس بھر سے کووِڈ ضوابط مخالف ہزاروں مظاہرین درالحکومت پیرس کے نواح میں پہنچ گئے ، جس کے سبب پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان مظاہرین کا مقصد کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیرس میں داخل ہونا ہے، تاہم انہیں روکنے کے لیے سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہیکہ مظاہرین کی ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے قریب 7200 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ان پولیس اہلکاروں کا کام پیرس میں داخل ہونے والی گاڑیوں کے قافلے کو روکنا ہوگا۔ پولیس کے مطابق کسی بھی سڑک کی ممکنہ ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے بھی گاڑیاں ہٹانے والے ٹرک منگوا لیے گئے ہیں۔