کووڈ۔ 19کے باعث نوبل ایوارڈ کی تقریبات بھی ملتوی

   

اسٹاکہوم ۔عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ ۔19کے باعث نوبل ایوارڈ کی تقریبات بھی ملتوی کردی گئی ہے ۔اس حوالے سے ڈائرکٹر نوبل فاؤنڈیشن نے بتایا کہ نوبل ایواڑد حا صل کرنے والوں کے نام اور ان کی کارکردگی کا اعلان نئے طریقے سے کیا جائے گا۔ڈائرکٹر نوبل فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کی وجہ سے نوبل کا ہفتہ حسب روایت نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ یہ قربانیوں اورنئے ماحول میں ڈھلنے کاسال ہے ۔ واضح رہے کہ نوبل انعامات دینے کی تقریب ہر سال دسمبر میں منعقد کی جاتی ہے ۔