خوشبو، مزہ پہچاننے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے :آئی آئی ٹی
نئی دہلی، 26اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن آدمی کے تنتریکا تنتر (اعصابی نظام) کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے اس کی خوشبو اور مزہ پہچاننے کی صلاحیت بھی ختم ہوجاتی ہے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)، جودھپور کے ایک نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کورونا مریض کے مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے ۔ ا س میں خوشبو اور مزہ کی پہچان نہیں رہ جاتی۔ ادارہ کے سائنسداں ڈاکٹر سرجیت گھوش اور ان کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کورونا وائرس جس میں موجود انزائم ‘ایچ پی سی ای 2’ سے ہوکر جسم میں پہنچتا ہے ۔ یہ انزائم تقریباًً تمام انسانی اعضا میں پایا جاتا ہے ۔ دماغ میں بھی یہ انزائم پایا جاتا ہے ۔ اس لئے ناک اور منہ کے راستے ‘ایچ پی سی ای 2’ کے رابطہ میں آنے کے بعد وائرس دماغ کے اگلے حصہ میں واقع آل فیکٹری بلب تک پہنچ جا تاہے ۔