لکھنٔو، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے کہا کہ کووڈ۔ 19 سے آزادی دلانے کے لئے پوری دنیا کا متحد نہ ہونا کافی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ دو ماہ کے غور و خوض کے بعد بھی دنیا کے سبھی کونے میں ہلاکت خیز جنگ روکنے پر اتفاق نہیں ہویاپا ہے ۔ یہ کافی افسوس کی بات ہے ۔محترمہ مایاوتی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘‘کورونا کی عالمی وبا سے تیاری کے ساتھ لڑنے کے لئے دنیا کو ہر جگہ خونی لڑائی/ جد و جہد روکنے سے متعلق عزم پر اقوام متحدہ کی سلامتی کے دو ماہ کے غور و خوض کے بعد بھی اتفاق نہ ہونا کافی افسوسناک ہے ، جو ثابت کرتا ہے کہ کووڈ سے آزادی کے معاملے میں دنیا ابھی متحد نہیں ہے ۔
