واشنگٹن۔ 15اپریل (سیاست ڈاٹ کام)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وجود یں آنے کے بعد حالیہ دنوں میں اچانک سونگھنے یا چکھنے کی حس سے اچانک محرومی کا سامنا کرنے والے افراد میں کسی اور انفیکشن کے مقابلہ میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا امکان 10 گنا زیادہ ہوسکتا ہے ۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اس سے پہلے بھی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے محرومی کو کووڈ- 19 انفیکشن سے منسلک کیا گیا ہے مگر یہ پہلی ٹھوس سائنسی تحقیق میں جن میں ان دونوں کو کووڈ- 19 سے جوڑا گیا ہے ۔کیلیفورنیا یونیورسٹی سان ڈیاگو کی تحقیق میں شامل کارول یان نے کہاکہ ہماری تحقیق کے مطابق، اگر آپ سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محروم ہوگئے ہیں، تو آپ میں کووڈ- 19 کی تشخیص کا امکان 10 گنا زیادہ ہوتا ہے ، اس وائرس کی سب سے عام علامت بخار ہی ہے مگر تھکاوٹ اور سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی بھی اس کی چند دیگر ابتدائی عام علامات میں شامل ہیں۔