تھانے ۔ 24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں علاقہ کلیان کے قریب ایک 34سالہ شخص پر کووڈ۔19 کا مریض ہونے کے شبہ میں وحشیانہ حملہ کیا گیا اور وہ حملے کے دوران وہاں ایک گٹر میں گرنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ چہارشنبہ کی صبح یہ واقعہ پیش آیا جب گنیش گپتا کووڈ لاک ڈاؤن کے درمیان ضروری اشیاء خریدنے کیلئے گھر سے باہر نکلا تھا ۔