کووڈ۔19کو روکنے کیلئے ماسک ضروری:شیوراج

   

بھوپال۔28 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتیہ جنتا یوا مورچا(بی جے وائی ایم)کے سیلفی وتھ ماسک پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ کورونا ’کووڈ۔19‘کے انفکشن کو روکنے کے لئے ماسک بہت ضروری ہے ۔چوہان نے ٹویٹ کیا کہ بی جے وائی ایم نے آج سیلفی وتھ ماسک پروگرام کا انعقاد کیا ہے ۔سبھی کو معلوم ہے کہ کووڈ۔19 کے انفکشن کو روکنے کے لئے ماسک بہت کارآمد ہے ۔