کووڈ۔19:یوپی میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی تاریخ میں توسیع کی

   

لکھنؤ۔ 17 ۔مارچ(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو ریاست میں تعلیمی اداروں ،سنیما ہال اور مالس کو بند رکھنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 2اپریل تک کردیاہے ۔وزیر توانائی سری کانت شرما نے کہا کہ حکومت نے متلعقہ ڈپارٹمنٹ کو تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ مسٹر شرما نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ آج کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں کیا ہے ۔

نوئیڈا :دو افراد میں کورونا کی تصدیق
نوئیڈا:17 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) قومی راجدھانی کی سرحد سے منسلک اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں منگل کو دو افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر انوراگ بھارگو نے آج بیان جاری کر کے اطلاع دی۔ڈاکٹر بھارگو نے بیان میں کہا کہ کورونا سے متأثر ایک مریض نوئیڈا سیکٹر۔78کی ہائپ پارک سوسائٹی کا رہنے والا ہے جبکہ دوسر سیکٹر۔100 میں رہنے والی خاتون ہیں۔