لندن : سائنسدانوں نے زور دے کر کہا ہے کہ کووڈ۔19 کیخلاف لڑائی میں دودھ اور بریڈ کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ اس میں وٹامن D کو شامل کیا جائے تو کووڈ سے جنگ جیتی جاسکتی ہے ۔ برطانیہ کی نصف آبادی وٹامن D کی کمی کا شکار ہے ۔ عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے حکومت کو رہنمایانہ خطوط جاری کرنا چاہئیے ۔ میڈیکل فزکس ریسرچر ڈاکٹر گیرتھ ڈیوس نے کہا کہ جسم میں وٹامن D کی کمی سے کئی امراض لاحق ہوسکتے ہیں ۔ تیز سورج کی روشنی میں ہمارا جسم وٹامن D حاصل کرتا ہے ۔ وٹامن D کی کمی کے باعث کورونا وائرس کا حملہ ہوگا ۔ بچوں میں بھی اس کے نقصانات ہوسکتے ہیں ۔