بیجنگ ۔ یکم / مئی (سیاست ڈاٹ کام) سائنسدانوں نے انسانی خون میں انوکھی نوعیت کے کورونا وائرس کیخلاف اینٹی باڈیز کی جانچ کیلئے تیز و حساس ٹسٹ تیار کیا ہے جو ڈاکٹروں کووڈ۔19 سے کسی فرد کے متاثر ہونے کا پتہ چلانے میں مدد دے سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر طریقوں سے کئے گئے ٹسٹ میں منفی پائے جانے والے مشتبہ معاملوں کی تصدیق میں بھی نیا طریقہ بروئے کار لایا جاسکتا ہے ۔ محققن نے کہا کہ کووڈ۔19 کی علامتیں بہت معمولی سے لیکر شدید نوعیت کی ہوتی ہیں جبکہ بعض افراد میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی ۔ ایسی صورت میں نیا ٹسٹ ڈاکٹروں کی بڑی مدد کرسکتا ہے ۔