نئی دہلی ۔4مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ملک میں پیر کو کووڈ۔19کے سبب اموات میں 83کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 1389ہوگئی ۔ جملہ کیسوں کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 2573 کی اچھال کے ساتھ 42836ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت نے یہ اعداد و شمار بتائے ۔ منسٹری نے کہا کہ ملک میں وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 29,685 ہے جب کہ 11,761 مریض بحال ہوگئے اور ایک مریض بیرون ملک چلا گیا ۔ وزارت کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک اس مرض سے تقریباً 27.45 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔