او ڈی ایف سرٹیفکیٹس کی اجرائی کیلئے بھاگ دوڑ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازمی
حیدرآباد۔ 10 نومبر (سیاست نیوز) کووڈ اموات پر متاثرین کے ارکان خاندان کو معاوضہ ادا کرنے کے عمل کا منگل سے آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے دن ریاست کے می سیوا مراکز پر 500 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ کلکٹرس کے زیر قیادت سہ رکنی کمیٹیاں ان درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد ’’آفیشیل ڈاکیومنٹ فار کووڈ ڈیتھ‘‘ (او ڈی ایف سی) سرٹیفکیٹس جاری کریں گے۔ متاثرہ خاندان کے ارکان ان سرٹیفکیٹس کو لے کر 50 ہزار معاوضہ کے لئے دوبارہ می سیوا مراکز میں درخواست داخل کریں۔ او ڈی ایف سی کے لئے درخواست داخل کرنے سے قبل گرام پنچایت یا میونسپلٹی سے حاصل کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور کووڈ پازیٹیو رپورٹ ہونا لازمی ہے۔ اگر کووڈ پازیٹیو رپورٹ نہ ہونے کی صورت میں جس ہاسپٹل میں علاج کرایا گیا وہاں کا میڈیکل سرٹیفکیشن آف کاز آف ڈیتھ (ایم سی سی ڈی) سرٹفکیٹ کو می سیوا میں داخل کریں۔ ایم سی سی ڈی سرٹفکیٹ بھی نہ رہنے کی صورت میں کورونا علاج کے دوران کرائے گئے اسکیننگ رپورٹس، میڈیکل بلز ہوں تو وہ بھی منسلک کئے جاسکتے ہیں۔ جس کی بنیاد پر ہی او ڈی ایف سی رپورٹ جاری کی جائیں گی۔ درخواست داخل کرنے کے اندرون 30 یوم بینک کھاتوں میں 50 ہزار روپے جمع ہوں گے۔ اس کے لئے مرکزی حکومت 75 فیصد اور تلنگانہ حکومت 25 فیصد بوجھ برداشت کرے گی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا اموات کو معاوضہ کے طور پر 50 ہزار روپے جاری کرنے کا اعلان کرنے کے بعد متاثرین کے ارکان خاندان ڈیتھ سرٹفکیٹس کے لئے دواخانوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ن