کووڈ: ان 27 اضلاع سے امید کی کرن

   

نئی دہلی : بعض شہر جو کورونا وباء کی دوسری لہر سے شدید طور پر متاثر تھے ، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نئے متاثرہ افراد اُس سطح تک نہیں پہنچ رہے ہیں اور وباء کی شدت میں کمی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے ۔ بحیثیت مجموعی نئے متاثرہ مراکز کے ابھر آنے کی وجہ سے بحیثیت مجموعی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب بھی عروج کا رجحان جاری ہے اور انحطاط کا رجحان نہیں نظر آتا ۔ ممکن ہے کہ بحیثیت مجموعی متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہو کیونکہ نئے متاثرہ مراکز ابھرنے لگے ہیں لیکن شہروں جیسے ممبئی میں یہ رجحان اور پورے مہاراشٹرا میں بحیثیت عمومی یہ رحجحان بشمول دہلی نہیں نظر آتا ۔ دہلی میں ممکن ہے کہ صورتحال میں ابتری محسوس کی جاتی ہو لیکن دیگر مقامات پر شہری علاقوں اور ریاستوں میں آئندہ دو ہفتوں میں انحطاط کا رجحان دیکھا جائے گا ۔ 27اضلاع اوسط اعتبار سے روزانہ وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران تھی لیکن یہاں پر نئے معاملات اس سطح تک نہیں پہنچ سکے ۔ چنانچہ انحطاط کا رجحان واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔