نئی دہلی: قومی دار الحکومت نئی دہلی میں ماسک پہننے سمیت کووڈ کے دیگر رہنما خطوط کو نظر انداز کرتے ہوئے عوامی مقامات پر گھومنے والے 315266 افراد کے چالان کاٹے گئے ہیں۔دہلی پولیس کے ترجمان نے ہفتے کے روز کہا کہ یہ اعداد و شمار 19 اپریل سے 5 نومبر تک کے ہیں۔عوامی مقامات پر بغیر ماسک کے گھومنے والے 278753 ،جسمانی فاصلے پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں 30373، ہجوم اکٹھا کرنے پر 1464 ، تھوکنے پر 1685 اور پان گٹکھا وغیرہ کھانے پر 2991 افراد سمیت 315266 چالان کیے گئے ہیں۔جمعہ کو مختلف عوامی مقامات پر 149 افراد بغیر ماسک کے گھومتے پائے گئے ۔ اسی طرح جسمانی فاصلے پر عمل نہ کرنے پر تین افراد اور پان-گٹکھا وغیرہ کھا کر کووڈ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر 21 افراد کا چالان کاٹا گیا ہے ۔