کووڈ سے مالی خسارہ 9.5 فیصد تک پہنچ گیا

   


نئی دہلی : کووڈ۔ 19کی وجہ سے رواں مالی سال میں مالی خسارہ بڑھ کر 9.5 فیصد تک متوقع ہے ۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2021-22 کیلئے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا ،مالی سال2020-21 کے آغاز میں وبائی امراض کی وجہ سے محصول کی حصولیابی کمزوری تھی۔ ایس سی؍ ایس ٹی سمیت معاشرے کے غریبوں ، خواتین ، دیگر کمزور طبقات کو ضروری راحت کی فراہمی کیلئے اخراجات کو بڑے پیمانے پر بڑھانا پڑا۔ رواں مالی سال کیلئے مالی خسارے کا تخمینہ 3.5 فیصد سے بڑھا کر 9.5 فیصد کردیا گیا ہے ۔