کووڈ سے متاثرہ افراد ویکسین کا فوری استعمال کریں

   

Ferty9 Clinic


نئے سال کی آمد پر نظام آباد کے مختلف قائدین اور اعلیٰ عہدیدارو ں کی مبارکباد

نظام آباد :نئے سال کے موقع پر ضلع کے مختلف قائدین عہدیداروں نے اعلیٰ عہدیدار ، اعلیٰ قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔ ضلع جج سائی رما دیوی ، ضلع کلکٹر نارائن ریڈی ، پولیس کمشنر کارتیکیا نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔ کلکٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں میونسپل کمشنر جتیش وی پاٹل نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔ اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر ، اڈیشنل کلکٹر لتا نے بھی کلکٹر آفس پہنچ کر ضلع کلکٹر کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ضلع جج نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ ویکسین کی آمد عمل میں لائے ۔ متاثرہ افرادویکسین حاصل کرتے ہوئے روبہ صحت ہونے کی نیک خواہش کا اظہار کیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ سال 2020 کرونا سے جدوجہد کرنے میں ختم ہوگیا اور اس وباء کے بارے میں عوام میں شعور بیداری کے باعث بیشتر عوام نے اس کے محفوظ رہے ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود بھی وباء ختم نہیں ہوئی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ رہنے ویکسین آنے کے بعد والینٹرس سب سے قبل ویکسین حاصل کریں اور ویکسین کی ٹیکہ اندازی کیلئے ڈر و خوف کا ماحول سے باہر آتے ہوئے اس کا استعمال کریں ۔ سال 2020 ، 2021 دونوں سالوں کی ترقی کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی اسکیمات پر عمل میں لانے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں منتخب نمائندے عہدیدار ایک دوسرے کے تعاون سے آگے بڑھنے کی ضلع کلکٹر نے خواہش کی ۔ ضلع انتظامیہ کا تعاون کرنے کی صورت میں ہی ترقی ممکن ہوگی اور مستحق افراد کو اسکیمات سے مستفید کیا جائیگا۔ اس موقع پر ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں زندگی بسر کرنے والے افراد کو بلانکٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی اور آفیسر کلب میں روٹری کلب کی جانب سے شجرکاری کی گئی ۔ اس موقع پر ٹی این جی اوز کے ضلع صدر کشن ، روٹری کلب کے صدر دسرتھ سنگھ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔