کووڈ متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے متجاوز

   

نئی دہلی: ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ انفیکشن کے 6 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی جملہ تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں 24گھنٹوں کے دوران 6050 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کوویڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 28303 ہو گئی ہے۔