کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 193.31 کروڑ سے متجاوز

   

نئی دہلی: ملک بھر میںکووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 193.31 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 193 کروڑ 31 لاکھ 57 ہزار 352 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 2706 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 698 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے جبکہ یومیہ کیسز کی شرح 0.97 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2070 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ۔