کووڈ ٹیکہ اندازی مہم میں 212.39 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں

   

نئی دہلی: قومی کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت ملک بھر میں 212.39 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7بجے تک دو ارب 12کروڑ 39لاکھ 92ہزار816 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7231نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 64 ہزار 667 ہو گئی ہے ۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.15 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 10825 لوگوں کو کووڈ سے راحت ملی ہے ۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 38 لاکھ 35 ہزار 852 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔