کووڈ ٹیکہ اندازی مہم میں 213.91 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں

   

نئی دہلی: قومی کووڈ ٹیکہ اندازیمہم کے تحت ملک بھر میں 213.91 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 13 کروڑ 91 لاکھ 49 ہزار 934 ویکسین دی جا چکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 5379 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 50 ہزار 594 ہو گئی ہے ۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.11 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.67 فیصد تک ہوگئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 7094 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے ۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 38 لاکھ 93 ہزار 590 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.70 فیصد ہے ۔