نئی دہلی: ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں پچھلے 24گھنٹے کے دوران 64لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ٹیکہ کاری 138.34کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے منگل کو یہاں بتایا کہ پچھلے 24گھنٹوں میں ملک میں 64لاکھ 56 ہزار 911کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی آج صبح سات بجے تک 138کروڑ 34لاکھ 78ہزار 181کووڈ ٹیکے دئے جا چکے ہیں۔پچھلے 24گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 5326نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ملک میں ابھی 79ہزار 97کووڈ مریضوں کا علاج چل رہا ہے ۔یہ متاثرہ معاملوں کا 0.23 فیصد ہے ۔