نئی دہلی،3 نومبر(یواین آئی)سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے ہندوستانی کووڈ ویکسین، کوویکسین کے ٹیسٹ کرنے مدت کے بنانے کی تاریخ سے بڑھا کر 12 ماہ کر دی ہے ۔ کوویکسین بنانے والی کمپنی بھارت بائیوٹیک نے بدھ کو یہاں کہا کہ کوویکسین کووڈ ویکسین کے ٹیسٹ کی مدت کو 12 ماہ تک بڑھانے کی تجویز کو سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی منظوری مل گئی ہے ۔بھارت بائیوٹیک نے کہا ہے کہ یہ منظوری نئے ڈیٹا اور مطالعہ کی بنیاد پر دی گئی ہے ۔ اس کے لیے تمام ضروری دستاویزات سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کو دستیاب کرائے گئے تھے ۔