لندن : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سزائے موت کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ منگل کے روز جاری کی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ کے دور کی پابندیوں میں نرمی کے بعد سزائے موت میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اس دوران دنیا کے بہت سے ممالک سزائے موت کو ختم کرنے کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے بھی نظر آئے۔ 2021 میں مجموعی طور پر 579 افراد کی سزائے موت پر عمل در آمد کیا گیا، جو اس سے گزشتہ برس کے مقابلے 20 فیصد زیادہ ہے۔ آران نے 2021 میں 314 افراد کی سزائے موت پر عمل در آمد کیا، جبکہ 2020 میں یہ تعداد 246 تھی۔ صومالیہ، جنوبی سوڈان، یمن، بیلاروس، جاپان اور متحدہ عرب امارات میں بھی موت کی سزاوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔