لکھنؤ:وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو ریاستی کووڈ صلاح کار کمیٹی اور اعلی سطحی ٹیم۔9 کے ساتھ ریاست میں کورونا کے معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف ریاستوں میں کووڈ کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔ موجود وقت میں ملک میں 38 ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیس ہیں۔ حالانکہ اترپردیش میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ یہاں نہ صرف پازیٹیو شرح کم ہے بلکہ جو کووڈ پازیٹیو مریض مل رہے ہیں۔ ان کی حالت بھی معمول پر ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ حالت گھبرانے کی نہیں مستعد اور محتاط رہنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ریاست میں 1791 ایکٹیو کیس ہیں اور ماہ اپریل میں اب تک پازیٹیو شرح0.65فیصدی رہی ہے۔