کووڈ کیخلاف لڑائی میں مرکزی حکومت الجھن کی شکار : کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف مرکزی حکومت اپنی لڑائی میں خود الجھن کی شکار ہے اور اس بات پر حیرت ہے کہ اگر عہدیدار خود ایک دوسرے سے مختلف و جداگانہ آوازوں میں بات کرنے لگیں گے تو پھر ہندوستان اس خطرناک مسئلہ سے کس طرح نمٹ پائے گا۔ کانگریس کے سینئر ترجمان اجئے ماکن ملک میں کووڈ19 کی صورتحال پر چند افراد کے ایک دوسرے سے مختلف و متضاد تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پہلے تو عوام سے یہ واضح طور پر کہنا چاہئے کہ اس خوفناک وباء کی اصل حالت کیا ہے کہ اس کی بنیاد پر تقاضوں سے مطابق وہ خود کو کس حد تک تیار کی ہے۔ انہوں نے دہلی کی اروند کجریوال حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریافت کیا کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی اطلاعات رسانی کے معاملے میں مزید شفافیت کے ساتھ کام لیا جائے۔ واضح رہے کہ اموات کی تعداد دہلی کے چار دواخانوں میں کہیں 92 اور 62 بتائی تھی۔